‏نئے مالی سال 2024-25 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا‏یورپی سیّاح ، پیدل سفر کر کے شمالی علاقوں میں پہنچ گئےبند صندوقRegressive Mindsetبیوپار یا لاحاصل بحث : جان کر جیوذھانت، طاقت اور ریاستمارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کیوں لگتی ہے؟بھارتی بزنس میں کی اھلیہ کے لئے پینے کا صاف پانی فرانس اورفجی کے قدرتی چشموں آئیس لینڈ کے گلیئشئر کو ملا کر تیار کیا جاتا ہے- سات سو پچاس ملی گرام پانی کی بوتل کی قیمت بھارتی روپے میں انچاس لاکھ روپے ھے-‎آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بیس ٹیمیں حصہ لیں گی- افتتاحی تقریب آج نیویارک میں ہوگی – پاکستان اور بھارت کا میچ ۹ جون کو ہو گا-پہلا میچ آج امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا-‏ملالہ یوسف زئی کی برطانوی ویب سیریزامریکی عدالت نے سابق صدر ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا- سزا گیارہ جولائی کو سنائی جائے گیعمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ کا انکوائری کا فیصلہ, ذرائع۱۹۷۱ کی کہانی : ایک تحقیقی مکالہ‏فوج کے ماتحت فلاحی اداروں کے ٹیکس اور اخراجات بارے میرے سوال پر ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل احمد شریف نے پاک فوج اور اس کے فلاحی اداروں کی طرف سے ادا کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات بھی پیش کردیںفوج‏فوج کے ماتحت فلاحی اداروں کے ٹیکس اور اخراجات بارے میرے سوال پر ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل احمد شریف نے پاک فوج اور اس کے فلاحی اداروں کی طرف سے ادا کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات بھی پیش کردیںسینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، باھمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیالLeadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی

امام شافعی کی فراست

مکرمی ! امام شافعی کے ایک درخشندہ واقعہ کو بیان کرنے سے قبل امام شافعی کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔ ان کا نام محمد بن ادریس اور کنیّت ابو عبد اللہ ہے۔ شافعی نسبت ہے کہ ان کے جدّ اعلیٰ کا نام شافعی تھا۔ ان کا سلسلہ عبدالمناف پر حضور اکرم ؐکے نسبت سے ملتا ہے آپ 150ھ (767ئ) میں فلسطین میں پیدا ہوئے۔ آپ نے تیرہ برس کی عمر میں مدینہ آکر امام مالک کے سامنے زانوئے تلمند تہ کیا، امام مالک کی وفات تک ان سے مؤطا پڑھتے رہے۔ امام شافعی کو قرأت، حدیث، فقہ، لغت، طب، تاریخ، ادب ، فراست میں کمال کا درجہ حاصل تھا۔ آپ نہایت خلیق، فیاض دل، حلیم الطبع اور قناعت پسند انسان تھے۔ رضا جوئی خدا اور اتباع سنت نبویؐکے عاشق شیدا تھے۔ آپ کی تصانیف کی تعداد 114 ہے۔ واقعہ یوں ہے کہ چند لوگ امام شافعی کی خدمت میںحاضر ہوئے پوچھا اللہ عزوجل کے وجود پر کوئی دلیل بیان کریں۔ امام شافعی نے پل بھر کے لئے سوچا اور ان سے فرمایا باری تعالیٰ کے وجود پر کسی دلیل کے لئے یہ شہتوت کا پتہ ہی کافی ہے۔ لوگوں نے اس عجیب و غریب جواب پر حیرانی کا اظہار کیا اور کہنے لگے: اللہ تعالیٰ کے وجود پر دلیل یہ شہتوت  کا پتہّ؟ آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ امام شافعی نے فرمایا:شہتوت کے پتے کا مزہ تو ایک ہی ہے‘مگر جب اسے ریشم کا کیڑا کھاتا ہے تو وہ ریشم نکالتا ہے جب شہد کی مکھی کھاتی ہے تو وہ شہد پیدا کرتی ہے اور جب ہرن کھاتا ہے تو مشک کی پیاری خوشبو دیتا ہے پھر وہ کون سی ہستی ہے‘جس نے ایک ہی چیز کو مختلف رنگ اور خاص دیے ہیں؟!یقیناً وہ ہستی اللہ تعالیٰ ہی کی ہے، جس نے اس عظیم کائنات کو تخلیق کیا ہے۔امام شافعی کے اس فیصلہ کن جواب نے سائلین کو حیرت زدہ کردیا اور انہیں شہتوت کے پتے میں اللہ تعالیٰ کے وجود پر مستحکم دلیل مل گئی۔ علامہ اقبال ’’اسرار خودی ‘‘ میںامام شافعی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت امام شافعی کی قبر کو سرسبز رکھے۔ ان کے افکار نے آسمان سے تارے توڑے ہیں۔(محمد اسلم چوہدری، لاہور )